UK Marriage Bureau

Sabr Se Shukr Tak Sath
WhatsApp Auto-Reply: Instant free information service Contact: +92 315 4888753 | +44 7780 230050 Complete Details: Visit FAQs page for all information Legal Documents: Terms & Conditions on respective page Data Protection: Privacy Policy available online Office Locations: Branch addresses on website Free Consultation: Expert guidance available All Policies: Available on their dedicated pages WhatsApp Auto-Reply: Instant free information service Complete Details: Visit FAQs page for all information Legal Documents: Terms & Conditions on respective page Data Protection: Privacy Policy available online Office Locations: Branch addresses on website Contact: +92 315 4888753 | +44 7780 230050 Free Consultation: Expert guidance available All Policies: Available on their dedicated pages

یو کے میرج بیورو ایک ڈیسنٹ اسلامک میچ میکنگ کنسلٹنسی پلیٹ فارم ہے، ڈیٹنگ یا چیٹنگ سروس نہیں۔ لہذا آپکے تمام تر معاملات صرف شادی کے ارادے سے سنجیدہ مقصد کیلئے ہونے چاہئیں۔

رجسٹریشن سے پہلے غور سے پڑھیئے

براہ کرم رجسٹریشن سے پہلے ہماری تمام شرائط و ضوابط اچھی طرح پڑھ اور سمجھ لیں۔ آپ کی رجسٹریشن اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ آپ ہماری تمام شرائط و ضوابط سے مکمل طور پر متفق ہیں۔

شرائط و ضوابط

لہٰذا آپ کے تمام تعاملات شادی کے سنجیدہ مقصد کے لیے ہونے چاہئیں، تاکہ سب کے لیے اچھے رشتوں کا عمل آسان ہو اور عزت و وقار سلامت رہے۔

  • میچ میکنگ کا عمل: ہم اپنے پاس موجود رشتوں میں سے تلاش کر کے میچنگ بناتے ہیں۔
  • وقت کا دورانیہ: نارمل رجسٹریشن فیس میں ہم جلدی رشتہ تلاش کرنے کے پابند نہیں ہیں اور اس کا کوئی مختص دورانیہ (ٹائم پیریڈ) نہیں ہے۔
  • تحقیقات: ہم رجسٹریشن کے بعد آپ کی دی گئی معلومات کی ہر ممکن تحقیق کرتے ہیں اور اپنی تسلی کرتے ہیں۔
  • ہماری پرائیویسی پالیسی: ہم اپنے کسی بھی میل/فی میل کلائنٹ کی ذاتی معلومات اور تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کرتے۔ تمام کلائنٹ معلومات (نام، ایڈریس، تصاویر اور دستاویز) صرف بیورو کی حد تک ہیں اور پرائیویسی پالیسی اور کلائنٹ کی اجازت کے بغیر کسی بھی غیر متعلقہ فرد سے شیئر نہیں کی جاتیں۔
ہمارا وعدہ

ہم آپ کی معلومات کی مکمل رازداری اور احترام کے ساتھ حفاظت کرتے ہیں اور اسلامی اصولوں کے مطابق شریفانہ میچ میکنگ کا عمل جاری رکھتے ہیں۔

رجسٹریشن کا طریقہ کار

جان لیجئے کہ رجسٹریشن کیلئے ہمیں چار چیزیں درکار ہیں۔ ان میں سے ایک بھی کم ہوں تو ہم کلائنٹ کی رجسٹریشن نہیں کرتے ہیں:

  • امیدوار کی تصاویر: امیدوار کی بنا فلٹرز / میک اپ حالیہ کم از کم دو واضح تصاویر (با پردہ خواتین کی تصاویر ان کی اجازت کے بنا کسی بھی فیملی سے شیئر نہیں کی جاتی ہیں۔)
  • شناختی تصدیق: امیدوار کے شناختی کارڈ / پاسپورٹ کی فوٹو کاپی (ایڈریس و عمر کی تصدیق کیلئے کاپی دکھانا لازم ہے، دینا نہیں)۔
  • مکمل پروفائل: مکمل رجسٹریشن فارم جس میں امیدوار کی ذاتی و خاندانی تفصیلات اور رشتہ کی تمام ضروری ریکوائرمنٹس شامل ہوں۔ مکمل رجسٹریشن فارم کیلئے کلک کیجئے
  • رجسٹریشن فیس: متفقہ طور پر طے شدہ رجسٹریشن فیس کی مکمل ادائیگی۔
اہم انتباہ

رجسٹریشن کے وقت معلومات کا اندراج درست کیجئے تاکہ بعد میں آپکو دقت و شرمندگی نہ ہو۔ دی گئی معلومات غلط ثابت ہونے پر تلاش رشتہ کا کام بند اور آپکی ایڈوانس (رجسٹریشن فیس) ضبط کر لی جائے گی۔

گھر اور فیملی کے دورے

  • وزٹ چارجز: اگر ہمارا نمائندہ آپ کے ساتھ فیملی وزٹ پر جاتا ہے تو آپ لاہور شہر کی حدود تک پک اینڈ ڈراپ کے علاوہ اسے 5 ہزار روپے اور شہری حدود یا آؤٹ آف لاہور (مسافت کے مطابق) وزٹ چارجز ادا کریں گے۔
  • فائدے: آپ کے گھر اور فیملی کا وزٹ آپ کے لیے فائدے مند ہے جو آپ کی بہتر میچنگ کے لیے مددگار ہے اور اس سے وقت ضائع ہونے سے بھی بچتا ہے۔
  • اختیاری خدمت: گھر اور فیملی کا وزٹ کوئی ضروری شرط نہیں ہے۔ اگر آپ اور ہم متفق ہوں گے تو ہی ہماری ٹیم آپ کے گھر کا وزٹ کرے گی (جس کے چارجز رجسٹریشن فیس کے علاوہ ہوں گے)۔

رابطہ اور معاملات کے قواعد

  • رابطہ نمبر: اگر ہمارا نمائندہ آپ کے ساتھ ہے تو اس کی اجازت کے بغیر دوسری فیملی کا رابطہ نمبر ہرگز مت لیجیے۔ اگر ضرورت محسوس ہوگی تو ہم آپ کو فیملی کا نمبر خود دیں گے۔
  • اپ ڈیٹ رکھیں: اگر ہم آپ کو کسی فیملی کا رابطہ نمبر دیتے ہیں تو آپ ہر وزٹ اور پیش رفت پر ہمیں مطلع کیجیے تاکہ اعتماد بحال اور بوقت ضرورت دوسری فیملی کے بارے میں آپ کی رہنمائی میں سہولت رہے۔
  • ڈائریکٹ رابطہ: ہماری طرف سے متعارف کروائی گئی کسی بھی فیملی سے ہمیں کراس کر کے ڈائریکٹ ہونے کی دانستہ یا غیر دانستہ کوشش سے اجتناب لازم ہے۔
  • دوبارہ رابطہ: اگر آپ کسی فیملی کا وزٹ کرنے کے بعد انکار کر دیتے ہیں تو دوبارہ ہمیں مطلع کیے بنا آپ اس فیملی سے رابطہ نہیں کریں گے۔ اگر آپ ایسا کرتے ہیں اور وھاں رشتہ بھی کر لیتے ہیں تو ہماری طے شدہ فیس بمع جرمانہ ادا کرنے کے پابند ہوں گے۔
  • بات چیت کا طریقہ: ابتداء میں لڑکا بذات خود لڑکی سے ہماری اور لڑکی کی فیملی کی اجازت کے بنا بات نہیں کرے گا۔ اگر کوئی مجبوری یا ضروری ہو تو آپ ہمیں مطلع کریں، اس کا حل تلاش کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ بہتر یہ ہے کہ لڑکی کے گھر والوں سے لڑکے کی فیملی کے مرد حضرات مردوں سے اور خواتین، خواتین سے بات کریں جیسا کہ شرفاء اور خاندانی افراد کا طریقہ ہے۔
  • تحقیقات کی ذمہ داری: رشتے کے متعلق تحقیقات کی مکمل ذمہ داری فریقین کی ہوگی اور ادارہ یو کے میرج بیورو قطعی ذمہ دار نہ ہوگا کیونکہ ادارہ صرف اپنی تسلی کے لیے تحقیقات کرتا ہے۔ اس لیے جب تک آپ مطمئن نہ ہوں رشتہ پکا مت کیجیے۔
  • یاد دہانی: رجسٹریشن کے بعد اللہ کرے کہ آپ کو بلا تاخیر میچنگ مل جائے لیکن اگر کسی بھی وجہ سے تاخیر ہوتی ہے تو آپ ہفتہ میں ایک بار ہمیں کال یا واٹس ایپ میسیج کے ذریعے یاد دہانی ضرور کروایئے کیونکہ ہم بھی انسان ہیں، مصروفیت اور نسیان ہمارے ساتھ بھی جڑے ہیں۔

رقم واپسی کی پالیسی

یو کے میرج بیورو ری فنڈ پالیسی

یو کے میرج بیورو کی نارمل ایڈوانس فیس جس میں تلاش رشتہ کا عمومی دورانیہ ایک سال ہے۔ ایک سال میں رشتہ طے نہ ہونے کی صورت میں رقم کی واپسی درج ذیل مخصوص شرائط کے تحت ہوگی۔

مقامی رشتے

ایڈوانس فیس ایک (1) لاکھ روپے یا اس سے زائد ہو تو مشروط قابل واپسی و انتقال ہے۔

بین الاقوامی رشتے

ایڈوانس فیس دو (2) لاکھ روپے یا اس سے زائد ہو تو مشروط قابل واپسی و انتقال ہے۔

نوٹ: فارم/رجسٹریشن فیس یا براق سروس کی ایڈوانس فیس (کم ہو یا زیادہ) اس کا مکمل فیس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ (ایڈوانس چارجز) صرف تلاش رشتہ کی (پروسیسنگ) فیس ہے۔

اہم قانونی نوٹس

رقم کی واپسی یا منتقلی سے متعلق تمام ایسی شرائط رجسٹریشن کے وقت واضح طور پرطے کیجئے، بعد میں کوئی دعویٰ، عذر یا اعتراض نہیں سنا جائے گا۔

براق (ایمرجنسی سروس)

اگر آپ کے پاس وقت کی قلت ہو اور آپ جلد رشتہ طے کرنا چاہتے ہوں تو پھر آپ کو ہماری براق (ایمرجنسی سروس) لینا ہو گی:

  • فوری میچ: پندرہ (15) تا نوے (90) ایام میں رشتہ کی گارنٹی ہوتی ہے۔
  • خصوصی فیس: اس کی رجسٹریشن فیس نارمل سے تین گنا زیادہ (مگر نا قابل واپسی) ہوتی ہے۔
  • تفصیلی جائزہ: براق سروس کیلئے رجسٹریشن کا فیصلہ کلائنٹ کی مکمل تفصیلات اور مطلوبہ ضروریات جاننے کے بعد کیا جاتا ہے۔

اخلاقی ذمہ داریاں اور قانونی امور

  • ہم پابند ہیں: ہماری طرف سے دی گئی معلومات اگر اللہ نہ کرے غلط نکلیں اور آپ اس بنیاد پر رخصتی سے قبل رشتہ ختم کر دیں تو ادارہ یو کے میرج بیورو ادا کردہ رجسٹریشن اور مکمل فیس میں ہی دوبارہ رشتہ کروانے کا پابند ہوگا اور آپ سے رجسٹریشن یا مکمل فیس کا ہرگز مطالبہ نہیں کیا جائے گا۔
  • اخلاقی اصول: کسی بھی فیملی کے ساتھ آپ کی طرف سے کسی بھی قسم کی غیر اخلاقی، غیر اسلامی اور نازیبا حرکت یا یو کے میرج بیورو کے ساتھ جھوٹ، فریب و دھوکا کرنے کی صورت میں آپ کی رجسٹریشن کینسل اور یو کے میرج بیورو کی شرائط و ضوابط کے مطابق آپ کے خلاف قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے۔
  • معاہدے کی پاسداری: ہر مسلم (خاصکر پروفیشنلز کو) اپنے معاہدوں کا پابند ہونا چاہیئے لھٰذا ادارہ (یوکے میرج بیورو) بھی اپنے کلائنٹس کے ساتھ کئے گئے ہر معاہدے کا پاسدار و پابند ہے لیکن اگر آپ سے کسی معاملے میں کوئی بات تحریری طور پر طے نہ کی گئی ہو تو ادارے کی دفتر میں لگی تحریری شرائط لاگو ہوں گی۔
  • تبدیلی کا حق: ادارہ اپنے چارجز اور شرائط و ضوابط میں کبھی بھی تبدیلی کرنے کا مکمل مجاز ہے، جسے چیلنج نہیں کیا جا سکتا ہے۔
  • ضروریات میں تبدیلی: اگر آپ رجسٹریشن کے وقت بتائی گئی اپنی ریکوائرمنٹس میں کوئی تبدیلی (کمی، بیشی) کرتے ہیں تو ہمارے چارجز بھی تبدیل (کم یا زیادہ) ہو جائیں گے۔
قانونی انتباہ

کلائنٹ کی طرف سے یوکے میرج بیورو کے ساتھ کئے گئے معاہدے کی کسی بھی قسم کی خلاف ورزی کی صورت میں ادارہ یوکے میرج بیورو قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے جس میں تمام تر قانونی اخراجات کلائنٹ پر عائد ہوں گے۔

اقرار نامہ: میں اقرار کرتا ہوں کہ میں نے یو کے میرج بیورو کی تمام شرائط و ضوابط پڑھ اور سمجھ لی ہیں اور میں ان تمام شرائط و ضوابط سے متفق ہوں۔ خلاف ورزی اور غلط بیانی کی صورت میں ادارہ یو کے میرج بیورو میرے خلاف قانونی کارروائی کا حق رکھتا ہے۔ اس قانونی و عملی کارروائی کے تمام تر اخراجات ادا کرنا مجھ (کلائنٹ) پر لازم ہوں گے۔

براہ کرم رجسٹریشن سے پہلے ہماری شرائط و ضوابط اچھی طرح پڑھ اور سمجھ لیجیے اور اپنی تسلی کر لیجیے، پھر متفق ہوں تو رجسٹریشن کروائیں۔ تاکہ کل کو دقت و پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے، بصورت دیگر جان لیجیے کہ وقت بہت قیمتی چیز ہے۔

شکریہ،
عثمان خالد (سی ای او)
یو کے میرج بیورو

ابھی رجسٹر ہوں مشاورت کے لیے رابطہ کریں